ہوم » نیوز » عالمی منظر

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں افغان صدر اشرف غنی نے عید قرباں کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں طالبان قیدیوں کی اس رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے طالبان جنگ بندی کے اپنے اعلان کو مزید وسعت دیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2020 07:52 PM IST
  • Share this:
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

کابل: افغان صدر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ رہا کئے جانے والے یہ طالبان قیدی اُس فہرست میں سے نہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔ طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں افغان صدر اشرف غنی نے عید قرباں کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں طالبان قیدیوں کی اس رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے طالبان جنگ بندی کے اپنے اعلان کو مزید وسعت دیں گے۔


 افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ قیدیوں کی معلنہ رہائی اگلے چار روز کے دوران عمل میں آئے گی۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ قیدیوں کی معلنہ رہائی اگلے چار روز کے دوران عمل میں آئے گی۔


افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ قیدیوں کی معلنہ رہائی اگلے چار روز کے دوران عمل میں آئے گی۔ رہا کیے جانے والے یہ 500 طالبان قیدی اُس فہرست میں سے نہیں ہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔ افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کی فہرست میں 400 ایسے قیدی ہیں جوانتہائی سنگین جرائم میں ملوث رہے۔ ان قیدیوں کی رہائی کا اختیار بطور صدر ان کے پاس بھی نہی۔ جرگہ اور افغان قبائل کے مشورے سے کوئی بھی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ افغان حکومت کی پوزیشن کی بابت انہوں نے قوم پر واضح کیا کہ جنگ اور امن دونوں حالتوں میں افغان حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 07:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading