உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: ایک اور ہندو تاجر کو گولی مار کر کیا گیا ہلاک، پاکستان میں اقلیتوں پر اتنا ظلم کیوں؟

    Pakistan : عمران خان سرکار کے تختہ پلٹ کا اندیشہ ، فوج اٹھاسکتی ہے یہ بڑا قدم

    Pakistan : عمران خان سرکار کے تختہ پلٹ کا اندیشہ ، فوج اٹھاسکتی ہے یہ بڑا قدم

    پاکستان میں مذہبی آزادی بدستور خطرے میں ہے۔ موجودہ حکمران پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی حکومت نے عمران خان (Imran Khan) کی قیادت میں اپنے 2018 کے انتخابی منشور میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پی ٹی آئی اقلیتوں کے شہری، سماجی اور مذہبی حقوق کا تحفظ کرے گی۔

    • Share this:
      پاکستان کے صوبہ سندھ (Sindh) کے ضلع گھوٹکی میں ایک ہندو تاجر ستان لال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل پشاور (Peshawar) میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے ایک عیسائی پادری کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے صرف ایک دن بعد

      پاکستان میں اقلیتوں پر حملے جاری ہیں۔ یہاں ایک ٹائم لائن پیش ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کا پڑوسی ملک پاکستان میں اقلیتوں پر کب کب پر ظلم ہوا:

      جنوری 2022

      31 جنوری: پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہندو تاجر ستن لال کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

      30 جنوری: پشاور کے شمال مغربی شہر میں مسلح افراد نے عیسائی پادری کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔

      4 جنوری: صوبہ سندھ کے اناج منڈی میں ہندو تاجر سنیل کمار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

      2 جنوری: صوبہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایک ہندو تاجر رمیش لال نند لال کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

      مارچ 2021

      رحیم یار خان شہر سے 15 کلو میٹر دور ابوظہبی کالونی میں ہندو خاندان کے 5 افراد کو گلے میں دھار دار ہتھیار سے قتل کیا گیا ہے۔

      صحافی اجے لالوانی شمالی صوبہ سندھ کے سکھر میں تین گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

      اگست

      مسلم ہجوم نے رحیم یار خان، پنجاب میں ایک ہندو مندر پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی، سدھی ونائک مندر میں ہندو بتوں کو نقصان پہنچایا اور جلا دیا۔

      نومبر

      پاکستان کے صوبہ سندھ میں 11 سالہ ہندو لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

      پاکستان میں مذہبی آزادی بدستور خطرے میں ہے۔ موجودہ حکمران پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی حکومت نے عمران خان (Imran Khan) کی قیادت میں اپنے 2018 کے انتخابی منشور میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پی ٹی آئی اقلیتوں کے شہری، سماجی اور مذہبی حقوق کا تحفظ کرے گی۔ ان کی عبادت گاہیں، جائیدادیں اور ادارے آئین میں درج ہے۔ لیکن بار بار اقلیتوں پر حملوں کے بعد اس پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: