ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سماجی کارکن کا قتل

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں آج مشتبہ مسلم جنگجووں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ایک شخص اوراس کے دوست کو ہلاک کر دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 25, 2016 11:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سماجی کارکن کا قتل
ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں آج مشتبہ مسلم جنگجووں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ایک شخص اوراس کے دوست کو ہلاک کر دیا۔

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں آج مشتبہ مسلم جنگجووں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ایک شخص اوراس کے دوست کو ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ راجدھانی ڈھاکہ میں کچھ حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر دو افراد کو چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

تاہم بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے تناظر میں نکلنے والے بنگلہ دیش کے اولین رسالے روپ بان کے مدیر شامل ہیں۔ عینی شاہدوں نے بتا یا کہ حملہ آور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حملے کے بعد فرار ہوئے۔ ابھی دوروز قبل راج شاہی یونیورسٹی میں انگریزی کے ایک 58 سالہ پروفیسر اے ایف ایم رضا الکریم صدیقی کو قتل کر دیا گیاتھا۔داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

First published: Apr 25, 2016 11:22 PM IST