ہوم » نیوز » عالمی منظر

گرل فرینڈ کے ساتھ رومانٹک ٹرپ پر گیا تھا میہول چوکسی، Antiguan کے وزیر اعظم کا دعویٰ

Antiguan Prime Minister Gaston Browne: پورے معاملے پر انٹیگوا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے میہول چوکسی اپنی گرل فرینڈ کو رومانٹک ٹرپ پر ڈومینیکا لے گیا ہو جہاں وہ پکڑا گیا۔

  • Share this:
گرل فرینڈ کے ساتھ رومانٹک ٹرپ پر گیا تھا میہول چوکسی، Antiguan کے وزیر اعظم کا دعویٰ
Antiguan Prime Minister Gaston Browne: پورے معاملے پر انٹیگوا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے میہول چوکسی اپنی گرل فرینڈ کو رومانٹک ٹرپ پر ڈومینیکا لے گیا ہو جہاں وہ پکڑا گیا۔

ہندستان بھگوڑے کاروباری میہول چکسی کے اینٹیگا سے فرار ہونے اور ڈومینیکا میں پکڑے جانے کے معاملے میں نیا ٹویٹ آگیاہے۔ پورے معاملے پر اینٹیگا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤنی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے میہول چوکسی اپنی گرل فرینڈ کو رومانٹک ٹرپ پر ڈومینیکا لے گیا ہو جہاں وہ پکڑا گیا۔ اے این آئی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے ۔ اس ست پہلے سنیچر کی رات کو ANI  نے ڈومینیکا پولیس حراست میں میہول چوکسی کی تصویریں جاری کی تھیں۔ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ میہول چوکسی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے ہاتھوں پر چوٹ کے نشان دکھائے دے رہے ہیں۔ اس کی آنکھیں کافی لال اور جسم سے کافی کمزور نظر آرہا ہے۔ 


انٹیگوا سے فرار ہو گیا چوکسی۔


مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی (Mehul Choksi) کو جزیرے ڈومینیکا (Dominica) میں گرفتار کرنے کے ایک دن بعد انٹیگوا اور باربوڈا (Gaston Browne) کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Prime Minister of Antigua and Barbuda) نے کہا کہ انہوں نے ڈومینیکا سے چوکسی کو براہ راست ہندوستان واپس بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم چوکسی کے وکیل وجے اگروال (Vijay Aggarwal) نے کہا کہ ان کے مؤکل اب ہندوستانی شہری نہیں ہے اور موجودہ قوانین کے تحت انہیں ہندوستان واپس نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ڈومینیکا حکومت کے ایک بیان میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ چوکسی کو واپس انٹیگوا اور باربوڈا بھیجا جاسکتا ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں باربوڈا (Gaston Browne) کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Prime Minister of Antigua and Barbuda) نے کہا کہ ’’ڈومینیکا کی حکومت انٹیگوا اور ہندوستانی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ہم نے ڈومینیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ چوکسی کو انٹیگوا واپس نہ جانے دئے ، جہاں اسے شہری کی حیثیت سے قانونی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔ ہم نے ان سے خصوصی طور پر درخواست کی کہ وہ ہندوستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذرخواست پر براہ راست ہندوستان واپس بھیجنے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔


ڈومینیکا کی وزارت قومی سلامتی اور داخلہ امور نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چوکسی کو "غیر قانونی داخلے" کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور یہ کہ چوکسی کی شہریت کی حیثیت کا پتہ لگانے کے لئے انٹیگوا اور باربوڈا حکام سے رابطے میں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک بار جب انٹیگوا حکام کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں تو میہول چوکسی کو انٹیگوا واپس بھیجنے کے ممکنہ انتظامات کیے جائیں گے۔"
Published by: Sana Naeem
First published: May 30, 2021 09:48 PM IST