ہوم » نیوز » عالمی منظر

انٹونیو گٹیرس نیوزی لینڈ دہشت گردانہ مسجد حملے پرحیران

انٹونیو گٹیرس نے مساجد اور تمام عبادت گاہوں کے تقدس کو یاد کیا اور مسلمانوں کے لئے اس مقدس دن پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوگوار اسلامی طبقے کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2019 02:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انٹونیو گٹیرس نیوزی لینڈ دہشت گردانہ مسجد حملے پرحیران
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس یس نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملےسے حیران ہیں۔ گوٹیریس کے ترجمان نے یہ ا طلاع دی۔

اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک پریس کانفرنس میں انٹونیو گٹیرس  کے پیغامات کو بتایا’ ’ گوٹریس نے مساجد اور تمام عبادت گاہوں کے تقدس کو یاد کیا اور مسلمانوں کے لئے اس مقدس دن پر تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوگوار اسلامی طبقے کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور عدم برداشت کی سبھی شکلوں اور پر تشدد شدت پسند ی کو ختم کرنے کے لئے عالمی سطح پر ایک ساتھ بہتر کام کرنے کی ضرورت کودوہریا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے سواگوار کنبو ں ، حکومت اور نیوزی لینڈ کے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو مسلح افراد نے کرائسٹ چرچ میں دو الگ الگ مساجد میں فائرنگ کی جس سے 49 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے

First published: Mar 16, 2019 02:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading