ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے چار نئے ماڈل لانچ کئے، جانئے خوبیاں اور قیمت

ایپل نے کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک ڈیجیٹل پروگرام میں منگل کو دیر رات آئی فون 12 کے نئے ماڈل لانچ کئے۔ کمپنی کے مطابق آئی فون 12 منی دنیا کا سب سے پتلا اور ہلکا 5 جی اسمارٹ فون بھی ہے۔ آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ ڈسپلے ہوگا ، جو اس سیریز کا سب سے چھوٹا آئی فون ہوگا ، جبکہ آئی فون 12 پرو میکس میں سب سے بڑا یعنی 6.7 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

  • Share this:
ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے چار نئے ماڈل لانچ کئے، جانئے خوبیاں اور قیمت
ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے چار نئے ماڈل لانچ کئے، جانئے خوبیاں اور قیمت

واشنگٹن۔ ایپل نے منگل کی رات آئی فون 12 سیریز کو لانچ کردیا جس کے تحت اس نے آئی فون 12 ، آئی فون 12 منی کے علاوہ آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس بھی لانچ کیا ہے۔ ایپل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 12 کے ہینڈسیٹ 5 جی نیٹ ورک سے لیس ہوں گے۔


ایپل نے کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک ڈیجیٹل پروگرام میں منگل کو دیر رات آئی فون 12 کے نئے ماڈل لانچ کئے۔ کمپنی کے مطابق آئی فون 12 منی دنیا کا سب سے پتلا اور ہلکا 5 جی اسمارٹ فون بھی ہے۔ آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ ڈسپلے ہوگا ، جو اس سیریز کا سب سے چھوٹا آئی فون ہوگا ، جبکہ آئی فون 12 پرو میکس میں سب سے بڑا یعنی 6.7 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ ان ہینڈسیٹوں کی قیمت 70 ہزار سے شروع ہو کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے تک ہے۔


آئی فون 12 منی کی قیمت 69،900 روپے ہے جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 79،900 روپے ہے۔ آئی فون 12 پرو کی قیمت 1،19،900 روپے ہے جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1،29،900 روپے ہے۔ آئی فون 12 منی کی بکنگ 6 نومبر سے شروع ہوگی اور پوری دنیا میں 13 نومبر سے صارفین کے ہاتھوں میں دستیاب ہوگی۔ آئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو کے لئے بکنگ 16 اکتوبر سے شروع ہو گی اور یہ 23 اکتوبر سے دستیاب ہوگی ، جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کا پری آرڈر 13 نومبر سے شروع ہوگا اور 20 نومبر کو فروخت شروع ہوجائے گی۔


آئی فون 12 کے ساتھ 5 جی کا سپورٹ ملے گا۔ آئی فون کے 5 جی کی اسپیڈ  4GB/PS ہو گی۔ ایپل نے  iPhone 12 کو چھ کلر آپشنس میں لانچ کیا ہے۔ ڈسپلے کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 کا سپورٹ دیا گیا ہے۔ اس ڈوول سم اسمارٹ فون میں وائرلیس چارجنگ کا متبادل دیا گیا ہے۔ آئی فون 12 میں دوسرا سم ای۔ سم ہو گا۔ ایپل کے اس اسمارٹ فون کے ساتھ اے۔14 بایونک پروسیسر ملے گا۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 14, 2020 12:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading