ہوم » نیوز » عالمی منظر

نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 17, 2018 01:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فائل فوٹو: فوٹو

لاہور.لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر 16 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا جبکہ درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے درخواست گزار نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کیا ہے اس لیے عدالتِ عالیہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم جاری کرے۔

First published: May 17, 2018 01:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading