ہوم » نیوز » عالمی منظر

قطر معاملہ پر مصر میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے

قاہرہ۔ قطر معاملے پر بات چیت کے لئے مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ بدھ کو ملاقات کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2017 11:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قطر معاملہ پر مصر میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے
قطر کے وزیر خارجہ الثانی: فائل فوٹو

قاہرہ ۔  قطر معاملے پر بات چیت کے لئے مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ بدھ کو ملاقات کریں گے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے آج کہا، ’’وزرائے خارجہ سامح شوكری کی دعوت پر قطر کے ساتھ تعلقات کے مسئلے پر بات چیت کے لیے مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ پانچ جولائی کو یہاں ملاقات کریں گے ‘‘۔


گزشتہ ماہ سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے قطر پر دہشت گردی کو تعاون دینے اور ایران کا ساتھی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے سامنے 13 مانگیں رکھی تھیں جسے ماننے سے قطر نے انکار کر دیا ہے۔


First published: Jul 03, 2017 11:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading