اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے اردن کو مالی امداد دیں گے عرب ممالک

    اجلاس میں شامل تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔: فوٹو کریڈٹ، العربیہ ڈاٹ نیٹ۔

    اجلاس میں شامل تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔: فوٹو کریڈٹ، العربیہ ڈاٹ نیٹ۔

    دبئی۔ سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اردن کو 2.5 ارب امریکی ڈالر کی امدادی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    • Share this:

      دبئی۔ سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اردن کو 2.5 ارب امریکی ڈالر کی امدادی رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اعلان خلیجی ممالک نے پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کیا ہے۔ سعودی عرب کی ایس پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق، اس مالی امداد میں اردن کے سینٹرل بینک میں جمع، عالمی بینک کی ضمانت، سالانہ بجٹ کی حمایت اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

      واضح رہے کہ اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے اردن میں بڑے پیمانے پر ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس مظاہرے اور ملک میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں سعودی عرب کی میزبانی میں چار ممالک کا اہم اجلاس اتوار کی شام مکہ مکرمہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی جب کہ اس موقع پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے بھی شرکت کی۔


      العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، گذشتہ ہفتے اردن میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک گیر عوامی احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ احتجاج  کے نتیجے میں حکومت تبدیل کردی گئی تھی۔ اس دوران سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں شاہ سلمان نے اتوار کی شام چار ملکی اجلاس بھی طلب کیا تاکہ اردن میں اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک اور مالی بحران کےحل کے حوالے سے کوئی مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔


      اجلاس میں شامل تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔


      نیوز ایجنسی یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

      First published: