ہوم » نیوز » عالمی منظر

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ، ایران عرب دنیا میں مداخلت اورعلاقائی سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے : سعودی عرب

قاہرہ : سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران پر عرب دنیا میں مداخلت کرنے اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر غور وخوض کے لئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کررہے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 10, 2016 08:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ، ایران عرب دنیا میں مداخلت اورعلاقائی سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے : سعودی عرب
قاہرہ : سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران پر عرب دنیا میں مداخلت کرنے اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر غور وخوض کے لئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کررہے تھے۔

قاہرہ : سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران پر عرب دنیا میں مداخلت کرنے اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ایران اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر غور وخوض کے لئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کررہے تھے۔


سنی مملکت سعودی عرب اور شیعہ ایران کے درمیان حالیہ بحران 2 جنوری کو ایک شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد پیدا ہوا ہے، جس سے مشرق وسطی کی پوری شیعہ برادری میں غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے اور اس غصے میں شیعو ں نے ایران میں واقع سعودی سفارتی مشن پر حملہ بھی کیا ہے۔


مسٹر عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی مشن اور دیگر سنی اداروں پر حملے اس بات کا انعکاس ہے کہ ایران کی پالیسی بالخصوص عرب خطے میں اس کی رسائی کی کوشش بڑھتی جارہی ہے اور وہ خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے اور مسلکی تناؤ پیدا کرکے خطے کی سلامتی اور استحکام کو متزلزل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

First published: Jan 10, 2016 08:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading