ہوم » نیوز » عالمی منظر

یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کی منتقلی پر عرب لیگ نے بلایا اہم اجلاس ، جوابی اقدامات پر کیا جائے گا غور

عرب لیگ کا ایک اہم اجلاس جلد ہی قاہرہ میں منعقدہوگا، جس میں امریکی سفارتخانہ کو غیر قانونی طورپر یروشلم میں منتقل کرنے کے اقدام پر غور و خوض کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2018 08:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کی منتقلی پر عرب لیگ نے بلایا اہم اجلاس ، جوابی اقدامات پر کیا جائے گا غور
فائل فوٹو

قاہرہ : عرب لیگ کا ایک اہم اجلاس جلد ہی قاہرہ میں منعقدہوگا، جس میں امریکی سفارتخانہ کو  یروشلم میں منتقل کرنے کے اقدام پر غور و خوض کیا جائے گا۔ سرکاری نیوز ایجنسی مینا نے ایک عرب سفارتکار کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی ہے۔

خبررساں ایجنسی نے کہا کہ عرب لیگ میں مستقل نمائندوں کی سطح پر یہ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوگا، جس میں امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف جوابی اقدامات پر غور خوض کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت پیر کے روز اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم میں باضابطہ منتقل کرے گی۔ امریکہ کے اس اقدام سے جہاں اسرائیل شاداں ہے، تو اس کے عرب اتحادی ممالک برہم ہيں۔ جبکہ فلسطینی باشندے اس اقدام کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہيں۔

First published: May 14, 2018 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading