فوجی سربراہ بپن راوت کی پاکستان کو ہدایت، بلیک لسٹ سے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کرو کارروائی

غور طلب ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک مہلت دی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں پر کارروائی کرنے کے تعلق سے ایکشن پلان پورا کرے۔

Oct 19, 2019 11:32 AM IST | Updated on: Oct 19, 2019 11:32 AM IST
فوجی سربراہ بپن راوت کی پاکستان کو ہدایت، بلیک لسٹ سے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کرو کارروائی

جنرل بپن راوت: فائل فوٹو

فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہوئی اہم میٹنگ میں پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کے لئے کچھ مہینوں کی اور مہلت دی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کی فضیحت کے بعد ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کارروائی کرنی ہو گی۔

بپن راوت نے کہا کہ فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پڑوسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کے انتباہ کے بعد پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ ہے۔ جس طرح سے پاکستان کو فروری 2020 تک کی مہلت ملی ہے، اس سے اس پر دباؤ ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ گرے لسٹ میں شامل ہونا ہی کسی بھی ملک کے لئے بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

Loading...

ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک مہلت دی گئی ہے ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک مہلت دی گئی ہے

غور طلب ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک مہلت دی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں پر کارروائی کرنے کے تعلق سے ایکشن پلان پورا کرے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر طئے وقت تک پاکستان نے دہشت گردوں کو دی جانے والی فنڈنگ پر روک لگانے کے سلسلہ میں کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com