ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی آرمی کا دعویٰ- گولی باری میں ہندوستان کے 6 جوان شہید، ہندوستانی آرمی نےکہا- جھوٹ بولنا بند کرو

پاکستانی فوج نے بھی جھوٹا دعویٰ کیا کہ اس نے گولی باری میں ایک افسرسمیت ہندوستانی فوج کے 6 جوانوں کو شہید کردیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی آرمی کا دعویٰ- گولی باری میں ہندوستان کے 6 جوان شہید، ہندوستانی آرمی نےکہا- جھوٹ بولنا بند کرو
پاکستان آرمی نےجھوٹا دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ گولی باری میں ہندوستان کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی سطح پرکشمیرموضوع پرساتھ نہ ملنے کے بعد پاکستانی حکومت اورفوج دونوں ہی بوکھلاکرکارروائی کررہے ہیں۔ ایک طرف پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مایوس ہوکربین الاقوامی عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے تو منگل کی شام پاکستانی فوج نے بھی جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سرحد پرگولہ باری میں ایک افسرسمیت ہندوستان فوج کے 6 جوانوں کو شہید کردیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔


پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے رات 9 بجے ہندوستانی فوجیوں سے متعلق دعویٰ  کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے ایل اوسی پر6 ہندوستانی فوجیوں کو ٹٹا پانی سیکٹرمیں بھرپورجواب دیا۔ ٹوئٹ میں آصف غفورنے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی فوج کی گولی باری میں تین عام شہری (پاکستانی) کی موت ہوئی، جس میں ایک 7 سال کا بچہ بھی شامل رہا ہے۔


pak-sena


ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا اوراس دوران 6 ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آصف غفورکے جھوٹے دعووں کے مطابق پاکستانی فوج کی کارروائی میں کئی ہندوستانی فوجیوں کے زخمی ہونے اور2 بنکراڑائے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے کہا- جھوٹ مت پھیلاو

دوسری جانب فوج کے ذرائع نے ان دعووں کو پوری طرح سے فرضی بتایا ہے اوران کے صحیح ہونے سے انکارکیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے 6 ہندوستانی فوجیوں کے مارے جانے کا یہ دعویٰ اورکچھ نہیں بلکہ پاکستان کی ایک ملک کے طورپرپروپیگنڈہ کی مشین چلانے والی مشینری کا حصہ ہے۔ فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آج کے جی سیکٹر میں چل رہی سیزفائرکی کارروائی میں صرف ایک ہندوستانی فوجی کی موت ہوئی ہے اورچار فوجیوں کو چوٹیں آئیں ہیں۔ یہی بات میڈیا کو بتائی گئی ہے اورمیڈیا نے رپورٹ کی ہے۔

 
First published: Aug 20, 2019 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading