انڈونیشیا کے مشرقی علاقہ کے پاپوا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔ ان حادثوں میں 116 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وہیں تقریبا 4000 لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقامی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ راحت رسانی اور امدادی کام کئے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق ضلع جیا پور میں راحت رسانی اور رسکیوکے دفتر کے ترجمان يودي يورتو نے کہا کہ ہفتہ کے روز متعدد دیہاتوں میں قدرتی آفت آنے کے بعد 41 افراد شدید زخمی ہوگئے اور 75 دیگر لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ يودي نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی مہم میں بھاری مشینیں اور آلات کے ساتھ فوجیوں اور رضاکاروں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ایجنسی کے مطابق چار ہزار سے زیادہ لوگوں کو مجبورا اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ انڈونیشیا میں شدید بارش کے دوران سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بسا اوقات ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔