ترکی نے کیا مزید 47 صحافیوں کی حراست کا وارنٹ جاری
حکام کے مطابق پراسیکیوٹرز کی دلچسپی اس بات میں نہیں ہے کہ ان صحافیوں نے مضمون میں کیا لکھا یا کیا نہیں لکھا۔ پراسیکیوٹر ملا گلین سے ان کے تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Jul 27, 2016 10:59 PM IST

فائل فوٹو
استنبول : ترکی کے حکام نے امریکہ میں مقیم مذہبی مبلغ ملا فتح اللہ گلین کے حامیوں کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے آج 47 اور صحافیوں کی حراست کا وارنٹ جاری کیا۔ آج نظربند کئے گئے صحافیوں میں زمان اخبار کے صحافیوں اور کالم لکھنے والوں کے علاوہ کچھ افسران بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پراسیکیوٹرز کی دلچسپی اس بات میں نہیں ہے کہ ان صحافیوں نے مضمون میں کیا لکھا یا کیا نہیں لکھا۔ پراسیکیوٹر ملا گلین سے ان کے تعلقات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔