உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسلز دھماکوں کا ملزم نجم العشراوی پولیس گرفت سے ہنوز باہر ، ائیر پورٹ پر حملہ کا ملزم پیرس حملوں میں بھی تھا شامل

    برسلز : برسلز پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انہ حملے کے سلسلے میں گرفتار مشتبہ دہشت گرد نجم العشراوی نہیں ہے۔  اس سے پہلے برسلز میڈیا نے کہا تھا کہ دہشت گرد حملے کے سلسلے میں جسےگرفتار کیا گیا ہے وہ مشتبہ نجم العشراوی ہے۔ لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ گرفتار  کئے گئے مشتبہ دہشت گرد شخص کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      برسلز : برسلز پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انہ حملے کے سلسلے میں گرفتار مشتبہ دہشت گرد نجم العشراوی نہیں ہے۔  اس سے پہلے برسلز میڈیا نے کہا تھا کہ دہشت گرد حملے کے سلسلے میں جسےگرفتار کیا گیا ہے وہ مشتبہ نجم العشراوی ہے۔ لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ گرفتار  کئے گئے مشتبہ دہشت گرد شخص کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ہے۔
      اس خبر کی سب سے پہلے اطلاع ڈی ایچ اخبار نے دی تھی۔ اخبار نے کہا تھا کہ بدھ کو پکڑے گئے شخص کی غلط شناخت کی گئی ہے۔   اس سے پہلے پولیس نے بھی مشکوک حملہ آور نجم العشراوی کے شہر کے  اڈرٹینچ علاقے سے گرفتار کئے جانے کا دعوی کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا تعلق دولت اسلامیہ (داعش)سے ہے۔
      بیلجیم کی پولیس نے برسلز کے سب وے اسٹیشن اور ایئر پورٹ پر خود کش حملے کرنے والے دو حملہ آوروں خالد اور ابراهیم البكراوي کے  بھائی ہونے کی تصدیق کی تھی ساتھ ہی تیسرے حملہ آور نجم العشراوی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن اب برسلز میڈیا کا کہنا ہے  کہ اسے مشتبہ حملہ آور کی شناخت میں غلطی ہوئی اور پکڑا گیا شخص نجم العشراوی نہیں ہے۔

      ادھر بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم اور فرانس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ برسلز کے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار پیرس میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے لیے بم بنانے والوں میں شامل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کا ڈی این اے پیرس حملوں میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ سے ملا تھا۔ بیلیجیئم کے حکام کے مطابق برسلز کے ایئرپورٹ پر براہیم البکراوی اور ان کے بھائی خالد نے میٹرو سٹیشن پر خودکش دھماکہ کیا۔

      First published: