உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب: جانے کیسے شہزادے سلمان کی بلندی کے ساتھ گرنے لگے " بن لادن گروپ " کے ستارے

    سال 2015 میں شہزداہ سلمان نے اس کنسٹرکشن کمپنی کے چیئرمین بکر بن لادن سے رابطہ کیا تھا۔

    سال 2015 میں شہزداہ سلمان نے اس کنسٹرکشن کمپنی کے چیئرمین بکر بن لادن سے رابطہ کیا تھا۔

    سال 2015 میں شہزداہ سلمان نے اس کنسٹرکشن کمپنی کے چیئرمین بکر بن لادن سے رابطہ کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان جب سے سلطنت کے وارث بنے تبھی سے ان کی نظر " سعودی لادن گروپ " کے چاروں طرف پھیلی سلطنت پر تھی۔ " رائٹررس  کی ایک رپورٹ میں یہ  دعوی کیا گیا ہے۔ سال 2015 میں شہزداہ سلمان نے اس کنسٹرکشن کمپنی کے چیئرمین بکر بن لادن سے رابطہ کیا تھا۔ وہ کمپنی میں پارٹنر بننا چاہتے تھے۔ اس بات کی جانکاری6  لوگوں کو تھی۔

      پرنس سلمان اسے سعودی عرب کے مفادات کیلئے ایک موقع کے طور پر بڑھاوا دے رہے تھے۔ وہ اپنی سلطنت کی تیل پر منحصر معیشت کو ٹرانسفارم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار گرتے تیل کے داموں سے نمٹنے کیلئے انفراسٹرکچر اخراجات کو قابو میں کرے گی۔ اس سے کمپنی پر بھی مالی دباو کم ہو جائے گا۔
      سعودی شاہی کنبہ کے پسندیدہ بلڈنگ کانٹریکٹر بکر بن لادن پر روایتی طریقے سے اس  درخواست کو قبول کر لینے کا دباؤ تھا لیکن انہیں شہزادہ کے طریقے سے ہچکچاہٹ تھی۔  ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی نے جواب دیا کہ انہیں اپنے فیملی شیئر ہولڈرس سے صلاح کیلئے وقت چاہئے۔
      First published: