پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرین پر کارروائی، تقریباً 1,000 افراد گرفتار
جس میں عدالت نے پاکستان رینجرس کی کارروائی کو صحیح قرار دیا ہے ۔
حکام نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ پولیس ٹیموں نے صوبے بھر سے 945 قانون توڑنے والوں اور شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں 130 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
پاکستان کی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے تقریباً 1,000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ پولیس ٹیموں نے صوبے بھر سے 945 قانون توڑنے والوں اور شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے تشدد میں 130 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
عمران خان کہاں اور کیسے ہیں؟ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بدھ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ مجھے گزشتہ 24 گھنٹوں سے باتھ روم تک نہیں جانے دیا گیا ۔ مجھے ڈر ہے کہ میرا قتل کیا جاسکتا ہے ۔ میرے ڈاکٹر کو بلایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے ادارہ کے ذریعہ وارنٹ بھیجا گیا ہے ۔ اس سے پہلے عمران کو منگل کو پاک رینجرس نے اس وقت گرفتار کرلیا تھا، جب وہ بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے ۔ اس کے بعد لاہور ، اسلام آباد ، پشار کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں گرفتاری کی مخالفت کی جارہی ہے ۔
عوام کے جذبات:
عمران خان کے حامیوں نے منگل کو اپنے قائد کی گرفتاری کے بعد لاہور میں کور کمانڈر کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور لوٹ پاٹ کی۔ کئی مظاہرین گھر کے اندر رکھے مور اٹھا لے گئے۔ وائس آف امریکہ (VOA) اردو کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو مور پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ مور شہریوں کے پیسوں سے خریدا گیا ہے۔ مظاہرین نے عمارت پر پتھراؤ بھی کیا، گھر کے اندر سے سامان نکال کر جلا دیا۔
’پاکستان رینجرس کی کارروائی کو صحیح‘
عمران خان کو پاک رینجرس نے منگل کو عدالت کے احاطہ سے ہی گرفتار کرلیا اور انہیں بدھ کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کیلئے نیب نے انہیں کئی مرتبہ طلب کیا تھا ۔
وہیں عمران خان کی گرفتاری کے معاملہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پاکستان رینجرس کی کارروائی کو صحیح قرار دیا ہے ۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔