ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان :سابق آئی ایس آئی چیئرمین درانی کا نام ای سی ایل میں شامل ، را کے سابق چیئرمین کے ساتھ مل کر لکھی تھی کتاب

پاکستانی فوج خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیئرمین اسد درانی کو ہندستانی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیئرمین اے ایس دلت کے ساتھ مل کرکتاب لکھنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان :سابق آئی ایس آئی چیئرمین درانی کا نام ای سی ایل میں شامل ، را کے سابق چیئرمین کے ساتھ مل کر لکھی تھی کتاب
اسد درانی ۔ فائل فوٹو

پاکستانی فوج خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیئرمین اسد درانی کو ہندستانی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیئرمین اے ایس دلت کے ساتھ مل کرکتاب لکھنا مہنگا پڑ گیا ہے۔اسد درانی کا نام اب ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ وہ اب ملک سے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔ یہی نہیں ان کے خلاف کورٹ آف انکوائری کا بھی حکم دیا جاچکا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس کے بعد اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

درانی نے ہندستانی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیئرمین اے ایس دلت کے ساتھ مل کر “دا اسپائی کرانیکلس را،آئی ایس آئی اینڈ الیوجن آف پیس ‘نام کی ایک کتاب لکھی ہے۔اس کتاب کوکچھ دنوں پہلے ہی ہندستان میں جاری کیا گیا ہے۔اس کتاب کے سامنے آنے کے بعد سے ہی فوج کے کچھ ریٹائرڈ سینئر حکام مختلف ٹی وی پروگراموں میں درانی پر حملہ کہا ہے۔

First published: May 30, 2018 12:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading