ہوم » نیوز » عالمی منظر

عاصم منیر بن سکتے ہیں پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے جائیں گے

  • Share this:
عاصم منیر بن سکتے ہیں پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ
عاصم منیر: فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا نیا سربراہ بنائے جانے کی امید ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار پیر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سربراہی والے آرمی پروموشن بورڈ نے پیر کو سبکدوش ہو رہے پانچ جنرلوں کی جگہ چھ جنرلوں کی ترقی پر اپنی منظوری دے دی ہے۔


انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم ذکی منج، وائس چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالعزیز، ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل سید محمد عدنان اور فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔


دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے جائیں گے۔ دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل مختار نے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: قمر جاوید باجوہ پاکستان کے نئے آرمی چیف مقرر، کئی سینئر افسر درکنار، جونیئر کو کمان
First published: Oct 01, 2018 11:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading