ہوم » نیوز » عالمی منظر

عاصمہ جہانگیر کو بعد از مرگ ’نشان امتیاز ‘اعزاز

اسلام آباد۔ پاکستان کی حقوق انسانی کی معروف کارکن رہیں عاصمہ جہانگیر کو بعد از مرگ ’نشان امتیاز ‘اعزاز سے نوازا جائیگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2018 06:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عاصمہ جہانگیر کو بعد از مرگ ’نشان امتیاز ‘اعزاز
اسما جہانگیر: فوٹو وکی پیڈیا۔

اسلام آباد۔ پاکستان کی حقوق انسانی کی معروف کارکن رہیں عاصمہ جہانگیر کو بعد از مرگ ’نشان امتیاز ‘اعزاز سے نوازا جائیگا۔  23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 141پاکستانی اور عالمی ہستیوں کو پاکستان شہری اعزاز سے نوازیں گے ۔ان میں سائنس ،ٹکنالوجی ،انجینئرنگ ،فلاح بہبود،آرٹ ،کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شامل ہیں ۔ کیوبا کے سابق صدر ڈاکٹر فیدل کاسترو کو پاکستان کو نمایاں خدمات فراہم کرنے کے لئے ’نشان پاکستان ‘کے اعزاز سے نوازاجائیگا۔ لوگوں کی خدمت کرنےوالی حقوق انسانی کی معروف کارکن مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو ’نشان امتیاز ‘سے نوازاجائیگا۔


نوہستیوں کو ہلال امتیاز اعزاز دیاجائیگا جن میں محمد انور حبیب ،اسلم حیات ،طارق محمود ،ڈاکٹر انجم توقیر ،حسین داؤد ،میاں محمد عبداللہ اور محمد علی شامل ہیں ۔ جاپان کے کیمی ہیدے آندو ،بوسنیا کے ہیرس سلاجدجک ،کوریا کے ڈاکٹر سانگ جانگ ہوان اور صادق خان کو ستارہ پاکستان اعزاز سے نوازاجائیگا۔


فوجی شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینے والوں کو ستارہ شجاعت پیش کیا جائیگا۔ ستارہ امتیاز 22لوگوں کو دیاجائیگا۔

میڈیا شعبہ کی کچھ ہستیوں سمیت کل 44لوگوں کو صدر کے پرائڈ آف پرفارمنس فار ایکسی لنس سے نوازا جائیگا۔

First published: Mar 16, 2018 06:50 PM IST