உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شام میں صدر بشار الاسد نے دفاع سمیت کئی نئے وزرا کی تقرری کی

    شام کے صدر بشار الاسد: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    شام کے صدر بشار الاسد: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم جاری کرکے دفاع، صنعت اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے لئے نئے وزراء کی تقرری کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بیروت۔ شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم جاری کرکے دفاع، صنعت اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے لئے نئے وزراء کی تقرری کی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے حکم نامہ کے حوالہ سے آج اس بات کی اطلاع دی۔ شامی صدر نے جنرل علی عبداللہ ایوب کو وزیر دفاع، محمد مازن علی یوسف کو وزیر صنعت اور عماد عبداللہ سارہ کو وزیر اطلاعات مقرر کیا ہے۔ مسٹر ایوب اس سے پہلے فوج میں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے فہد جسیم الفریزی کا مقام لیا ہے۔

      نئے وزیر اطلاعات مسٹر سارہ اس سے پہلے شامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کےسربراہ کے عہدہ پر رہے ہیں۔ شام میں سینئر وزراء کی تبدلی عام بات ہے۔ وزارتوں میں یہ تبدیلی اسد مخالف باغیوں اور اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں ملی جیت کے ایک سال بعد کی گئی ہے۔

      صدر بشار الاسد کی فوجی طاقت کافی بڑھ گئی ہے، لیکن وہ اب بھی اپنے اتحادی ملک روس اور ایران کے اوپر منحصر ہے۔ شام کے کئی اہم علاقے اب بھی بشار الاسد کے کنٹرول سے باہر ہیں۔ روس شام میں جاری خانہ جنگی کی صورت حال کو ختم کرنے کا سفارتی راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔

      First published: