ہوم » نیوز » عالمی منظر

قزاقستان کے الماٹی میں طیارہ حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک

قزاقستان میں الماٹی کےقازق کے ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کے روز بیک ایئر لائن کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • Share this:

قزاقستان میں الماتی کےقازق کے ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کے روز بیک ایئر لائن کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔قزاقستان کی وزارت صنعت و انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔وزارت کے مطابق یہ طیارہ الماتی سے دارالحکومت نور سلطان جارہا تھا۔ طیارے نے پرواز بھرتے ہی توازن کھو دیااور ریلنگ توڑتے ہوئے دو منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 7.22 بجے پیش آیا۔


طیارےسے مسافروں اور پائلٹ عملے کے ممبروں کو نکالاجارہا ہے
طیارےسے مسافروں اور پائلٹ عملے کے ممبروں کو نکالاجارہا ہے


وزارت نے بتایا کہ حادثے کے فورا بعد ہی امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس میں آگ نہیں لگی۔ طیارےسے مسافروں اور پائلٹ عملے کے ممبروں کو نکالاجارہا ہے۔ فی الحال 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔قزاقستان حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا ہے۔


قزاقستان حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا ہے۔
قزاقستان حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا ہے۔


انہوں نے کہا ، ’’کمیشن حادثے کی جگہ کی طرف جارہا ہے۔ حادثے کی تفصیلات اور اس کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ ان طیاروں کی تمام پروازیں اس وقت تک ملتوی کردی جائیں گی جب تک کہ حادثے کے بارے میں کوئی واضح صورتحال معلوم نہ ہو۔‘‘الماتی ہوائی اڈے پر حکام کے مطابق ، حادثے میں 95 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
First published: Dec 27, 2019 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading