உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kharkiv: روسی گولہ باری سے خارکیف میں قہر جاری! 15 شہری ہلاک، گورنر نے دیا بیان

    جب کہ تین افراد شہر کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور زولوچیو میں ہلاک ہوئے

    جب کہ تین افراد شہر کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور زولوچیو میں ہلاک ہوئے

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں ایک دریا کے ساحلی علاقے پر قبضہ کر لیا اور پیر کے روز دو اہم شہروں پر دباؤ بڑھایا دیا۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیش گوئی کی تھی کہ ماسکو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل حملوں میں اضافہ کرے گا۔

    • Share this:
      علاقائی گورنر اولیح سینیگوبوف نے ایک آن لائن پوسٹنگ میں کہا کہ منگل کے روز روسی گولہ باری سے یوکرین کے خارکیف علاقے میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد علاقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ لوگ نفسانفسی کے عالم میں ہیں۔

      گذشتہ کئی ہفتوں کے نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد روسیوں نے علاقے پر گولہ باری تیز کر دی ہے۔ سینیگوبوف نے کہا کہ چھ افراد خارکیف میں اور اس کے آس پاس اور چھ لوگوں کی موت خارکیف سے تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مشرق میں چوہویو میں ہوئی، جب کہ تین افراد شہر کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور زولوچیو میں ہلاک ہوئے تھے۔

      یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں ایک دریا کے ساحلی علاقے پر قبضہ کر لیا اور پیر کے روز دو اہم شہروں پر دباؤ بڑھایا دیا۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیش گوئی کی تھی کہ ماسکو یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل حملوں میں اضافہ کرے گا جس کی توقع کے مطابق کیف کی بلاک میں شمولیت کی پیشکش کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون سے چھیڑچھاڑ انتہائی خطرناک: مولانا ارشد مدنی

      یہ بھی پڑھیں:کیاآپ ہندوستانی فضاؤں میں اڑناچاہتےہیں؟ ہوائی اڈے پرپہنچنےسےپہلےایئرسوودھابھرنامت بھولیں!

      یوکرین کے لوہانسک علاقے کے گورنر نے کہا کہ پیر کی شام تک وہاں پوری فرنٹ لائن کے ساتھ صورت حال انتہائی مشکل رہا ہے۔ جو حالیہ ہفتوں میں سب سے زیادہ روسی حملوں کا شکار رہا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: