உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Floods in Pakistan:بلوچستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے 25لوگوں کی موت، کوئٹہ میں ایمرجنسی

    بلوچستان اور کوئٹہ میں سیلاب سے تباہی۔

    بلوچستان اور کوئٹہ میں سیلاب سے تباہی۔

    Floods in Pakistan: کوئٹہ کے نواح میں مکان گرنے سے تین خواتین اور چار بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان حکومت نے ضلع کوئٹہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

    • Share this:
      Floods in Pakistan:اسلام آباد:پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بدھ کو طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کی چھ خواتین سمیت کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد ضلع کوئٹہ میں ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

      پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر احمد نصر نے کہا کہ تمام اموات بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔ طوفانی بارشوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ بلوچستان میں اب بھی بہت سے لوگ لاپتہ ہیں اس لیے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

      ناصر نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں 300 سے زائد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کوئٹہ میں بارش اور تیز آندھی کے باعث عارضی مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Pak وزیردفاع کا بڑا بیان، عمران خان نے امریکہ سے مانگی معافی، ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت

      یہ بھی پڑھیں:
      Pak وزیر کا بیان، ڈرگ ایڈکٹ ہیں عمران خان، کوکین کے بغیر دو گھنٹے بھی نہیں رہ سکتے

      زیادہ تر امواتیں بارش سے ہوئیں
      دو زخمی خواتین کو اسپتال لے جانے کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئیں۔ کوئٹہ کے نواح میں مکان گرنے سے تین خواتین اور چار بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان حکومت نے ضلع کوئٹہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں گہرے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہارنے والی دو بچیوں کی لاشیں بھوسہ منڈی کے علاقے سے نکال لی گئیں۔ مند کے علاقے میں 3 بچے پانی میں ڈوب گئے جب کہ مستونگ کے علاقے دشت میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: