ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگڈرمچنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔ منگل کو سرکاری ٹی وی کی آن لائن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوب مشرقی ایران میں واقع جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں پیش آیا۔ ٹی وی نے ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیرحسین کولیوانڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتوں اورلوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ تاہم انہوں نے کسی جانی نقصان کے اعداد وشمار پیش نہیں کیے۔ پیر کے روز تہران میں برآمد کیے گئے ایک جلوس میں ایرانی دارالحکومت میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔جس میں دونوں مرکزی اوراطراف کی سڑکوں پر ہجوم تھا۔

ایران :جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگڈر،35 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی جنازہ برآمد ہوا۔ اس جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر ایران میں زبردست سوگ کا ماحول ہے۔3جنوری کی صبح بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرسمیت 8افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ جنرل سلیمانی کی کئی شہروں میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔گزشتہ روزتہران میں ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

سلیمانی کے جنازہ میں امڈا ہجوم
امریکہ نے ان پرعراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا الزام عائد کرتے ہوئے بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب ڈرون حملے کیے ۔جس میں جنرل سلیمانی جاں بخق ہوگئے تھے۔ سلیمانی نے ایک طویل عرصہ سے شام میں صدر بشار اسد کی حمایت کرنے والی فوجوں کی بھی قیادت کررہے تھےاورانہوں نے عراق ، لبنان اور یمن جیسے ممالک میں ایرانی نمائندہ کی حیثیت سےبھی خدمات انجام دیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔