உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوم متحدہ سلامتی کونسل میں نام لئے بغیر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید، بتایا دہشت گردی کی پناہ گاہ

    اقوم متحدہ سلامتی کونسل میں نام لئے بغیر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید، بتایا دہشت گردی کی پناہ گاہ

    اقوم متحدہ سلامتی کونسل میں نام لئے بغیر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید، بتایا دہشت گردی کی پناہ گاہ

    افغانستان میں بڑھتے تشدد کے درمیان ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں بغیر نام لئے پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ اور اگست ماہ کے لئے سلامتی کونسل کے صدر ٹی ایس ترومورتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو پناہ دینے والوں کی ذمہ داری طے کئے جانے کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: افغانستان میں بڑھتے تشدد کے درمیان ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں بغیر نام لئے پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ اور اگست ماہ کے لئے سلامتی کونسل کے صدر ٹی ایس ترومورتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو پناہ دینے والوں کی ذمہ داری طے کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کا واضح پیغام ہے کہ افغانستان میں تشدد کے پیچھے پاکستان کے ذریعہ دہشت گردوں کو پناہ گاہ دیا جانا ایک بڑی وجہ ہے۔

      ٹی ایس ترومورتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن کے لئے علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو فوراً ختم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی سپلائی چین توڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ طے کئے جانے کی ضرورت ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

      افغانستان میں بڑھتے تشدد سے خراب صورتحال پر تبادلہ خیال

      ہندوستان کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی سلامتی کونسل کی ایمرجنسی میٹنگ میں افغانستان میں بڑھتے تشدد سے خراب ہوتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف امتار نے سیکورٹی کونسل میں ملک کے حالات پر فوری بحث کا مطالبہ کیا تھا۔

      افغانستان پر میٹنگ مقرر نہیں تھی

      وزیر خارجہ محمد حنیف امتار نے ٹوئٹ کیا تھا، ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کی اہم کردار کی تعریف کرتا ہوں‘۔ امریکہ اور ناٹو افواج کے جنگ سے متاثر ملک سے واپس جانے کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی طالبان اور افغانستان کے سرکاری اہلکاروں کے درمیان لڑائی گزشتہ کچھ ماہ میں تیز ہوگئی ہے۔ اس ماہ کے لئے پیر کو اپنائی گئی سلامتی کونسل کا کام فہرست کے مطابق افغانستان پر میٹنگ اس دوران مقرر نہیں تھی۔

      ماہ اگست کے لئے کونسل کا صدر ہے ہندوستان

      ہندوستان اس اگست مہینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر بنا ہے۔ ہندوستان فی الحال دو سال کے لئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن ہے۔ کونسل میں صرف  مستقل ممالک ہیں، جو امریکہ، چین، برطانیہ، روس اور فرانس ہیں۔ اس کے علاوہ دو سال کے لئے 10 غیرمستقل رکن بنائے جاتے ہیں، لیکن ان کے پاس مستقل اراکین کی طرح ویٹو کا پاور نہیں ہوتا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: