افریقی ممالک میں موت کا ننگا ناچ! نائجیریا میں 30، برکینا فاسو میں 44 اور کانگو میں 22 شہریوں کا قتل

نائجیریا میں 30، برکینا فاسو میں 44 اور کانگو میں 22 شہریوں کا قتل

نائجیریا میں 30، برکینا فاسو میں 44 اور کانگو میں 22 شہریوں کا قتل

افریقی ممالک میں اس وقت موت کا ننگا ناچ جاری ہے۔ ایک طرح سے کہیں تو یہ کسی 'نسل کشی' سے کم نہیں۔ افریقہ کے تین الگ الگ ممالک سے بڑے پیمانے پر تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ اس میں کئی لوگوں کا قتل کیا جا چکا ہے۔ شمالی وسطی نائجیریا میں ایک کیمپ پر حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Abuja
  • Share this:
    ابوجا: افریقی ممالک میں اس وقت موت کا ننگا ناچ جاری ہے۔ ایک طرح سے کہیں تو یہ کسی 'نسل کشی' سے کم نہیں۔ افریقہ کے تین الگ الگ ممالک سے بڑے پیمانے پر تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ اس میں کئی لوگوں کا قتل کیا جا چکا ہے۔ شمالی وسطی نائجیریا میں ایک کیمپ پر حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر سیوئس ایننے نے بتایا کہ مسلح افراد نے جمعہ کی شام بینو ریاست کے گاؤں مغبان میں شہریوں پر حملہ کر دیا۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    حکام نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے لیے کون ذمہ دار ہے، لیکن مشتبہ مقامی چرواہوں پر ہے، جن کا ماضی میں شمالی وسطی نائیجیریا میں زمین کے معاملے پر کسانوں کے ساتھ جھگڑے رہے ہیں۔ چند روز قبل ریاست کے اموگیری گاؤں میں مسلح افراد کے دو الگ الگ حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    UPPSC PCS Result: تین بار ناکام ہوئی لیکن نہیں ہاری ہمت، لکھنؤ کی بیٹی سلطنت ایسے بنی افسر

    عوامی مقامات پر CCTVکیمرے لگارہی ہے ایرانی حکومت، حجاب نہ پہننے والی خواتین کی ایسے ہوگی نگرانی

    اسی دوران شمالی برکینا فاسو (Burkina Faso) میں شدت پسندوں نے کئی حملوں میں کم از کم 44 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ حکومت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ ساحل کے علاقے کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل پی ایف روڈولف سورگو نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسندوں نے صوبہ سینو کے کوراکو اور تنڈوبی کے دیہات پر حملہ کیا۔ سورگو نے جمعرات اور جمعہ کے حملوں کو "قابل نفرت اور وحشیانہ" قرار دیا اور کہا کہ حکومت علاقے میں امن کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

    اس کے علاوہ مشرقی کانگو (Congo) میں شدت پسند باغیوں کے حملے میں کم از کم 22 شہری مارے گئے۔ اس ہفتے گروپ کا یہ دوسرا بڑا مہلک حملہ ہے۔ اویچا کے میئر نکولس کمبلے نے کہا کہ 'الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز' (ADF) کے لوگوں نے، جن کا تعلق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے ہے، جمعے کی شام دیر گئے شمالی کیوو صوبے کے بینی علاقے میں لوگوں پر حملہ کیا۔

    انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ ’’دشمن نے بے دردی سے ان کا قتل کیا ہے۔‘‘ کمبلے نے کہا کہ اس حملے میں کم از کم 22 شہری مارے گئے ہیں۔ اس سے کچھ دن پہلے اے ڈی ایف نے اٹوری میں ارومو اور ممباسا کے علاقوں کے درمیان خواتین اور بچوں سمیت 30 سے ​​زائد شہریوں کا قتل کر دیا تھا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: