ہوم » نیوز » عالمی منظر

برکینا فاسو حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی اور چھ کناڈیائی شہریوں کی شناخت

واشنگٹن۔ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں مغربی شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے زیرِاستعمال ہوٹل پر شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک امریکی اور چھ کناڈیائی شہری شامل ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2016 11:35 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برکینا فاسو حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی اور چھ کناڈیائی شہریوں کی شناخت
واشنگٹن۔ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں مغربی شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے زیرِاستعمال ہوٹل پر شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک امریکی اور چھ کناڈیائی شہری شامل ہیں۔

واشنگٹن۔ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں مغربی شہریوں اور اقوام متحدہ کے عملے کے زیرِاستعمال ہوٹل پر شدت پسند تنظیم القاعدہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک امریکی اور چھ کناڈیائی شہری شامل ہیں۔اس حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایاکہ حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی شہری کی شناخت مائیکل جیمس ریڈرنگ کے طور پر ہوئی ہے۔ا نہوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا کہ امریکی سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر امریکی شہریوں کی مدد کے لئے کام کررہا ہے۔


ادھر ٹورنٹو میں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹوڈو نے کہا کہ اس حملے میں چھ کناڈیائی شہری بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں اسھ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے رشتہ داروں، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کو ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں 28لوگوں کی موت ہوگئی تھی جس میں اٹھارہ غیر ملکی تھے ۔ سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔


میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے 4 منزلہ ہوٹل کے قریب واقع کیفے پر بھی حملہ کیااور ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود کئی افراد کو یرغمال بھی بنالیا۔ یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 120 سے زائد تھی جن میں ایک ریاستی وزیر بھی شامل تھے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یرغمال افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جس میں مقامی کے علاوہ فرانس کی خصوصی فورس نے بھی حصہ لیا ، حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کئی گھنٹوں سے تک جاری رہا۔


واضح رہے کہ برکینا فاسو کے ہوٹل پر یہ حملہ مالی کے دارالحکومت باماکو کے ریڈیسن بلو ہوٹل پر گزشتہ سال نومبر میں حملے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد پیش آیا ہے۔باماکو کے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی مانیٹرنگ گروپ ’سائٹ‘ نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل اور کیفے پر حملے کی ذمہ داری ’القاعدہ ان اسلامک مغرب‘ (اے کیو آئی ایم) نامی شدت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔

First published: Jan 17, 2016 11:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading