ہوم » نیوز » عالمی منظر

برکینا فاسو: فرانسیسی سفارتخانہ اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 28 ہلاک

اوگاڈوگو۔ افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 03, 2018 11:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برکینا فاسو: فرانسیسی سفارتخانہ اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 28 ہلاک
فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

اوگاڈوگو۔ افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے پہلے راجدھانی اوگا ڈوگو میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکہ کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بول دیا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جبکہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلہ میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔


نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ میں 9 دہشت گرد اور 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔


فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

First published: Mar 03, 2018 11:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading