ہوم » نیوز » عالمی منظر

پشاور ایئر پورٹ بیس پر دہشت گردانہ حملہ، فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد۔ پاکستان کے پشاور میں فضائیہ کے بیس کیمپ پر صبح صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 18, 2015 09:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پشاور ایئر پورٹ بیس پر دہشت گردانہ حملہ، فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد۔ پاکستان کے پشاور میں فضائیہ کے بیس کیمپ پر صبح صبح دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

اسلام آباد۔ پاکستان کے پشاور میں فضائیہ کے بیس کیمپ پر آج علی الصبح دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پشاور کے بڑھبیر علاقے میں پاکستانی فضائیہ کے گارڈ روم میں حملہ کیا گیا۔


خبروں کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کرنے والوں کی تعداد 8 سے 10 ہے جو کیمپ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فی الحال آپریشن جاری ہے۔


حملوں میں 2 جوانوں کے شہید ہونے کی بھی خبر ہے۔ پشاور کا یہ علاقہ رہائشی علاقہ ہے لہذا یہاں سرچ آپریشن میں کافی دقتیں آ رہی ہیں۔

First published: Sep 18, 2015 08:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading