ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام میں روسی سفارت خانے پر حملہ

ماسکو۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

  • Share this:
شام میں روسی سفارت خانے پر حملہ
ماسکو۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ماسکو۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ کل دمشق میں روسی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارت نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو مارٹر سفارت خانے کے احاطے میں گرا جبکہ دو دیگر مارٹر سفارت خانے کے قریب پھٹے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں روس کی جانب سے مسلسل مدد جاری رہے گی۔

First published: Aug 03, 2017 01:13 PM IST