உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بروسلز ہوائی اڈے کے خودکش حملہ آور سگے بھائی تھے: پولیس کا دعویٰ

    بروسلز ۔ بروسلز کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار سگے بھائی خالد اور براہیم البکروی تھے۔

    بروسلز ۔ بروسلز کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار سگے بھائی خالد اور براہیم البکروی تھے۔

    بروسلز ۔ بروسلز کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار سگے بھائی خالد اور براہیم البکروی تھے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      بروسلز ۔ بروسلز کے ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار سگے بھائی خالد اور براہیم البکروی تھے۔ یہ بروسلز کے باشندے تھے اور چھوٹے موٹے جرائم کی وجہ سے پولیس انہیں جانتی تھی ۔


      خالد نے راجدھانی کے فاریسٹ بورو میں فرضی نام سے ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔یہ وہی جگہ ہے جہاں پولیس نے پچھلے ہفتہ چھاپہ مار کر ایک مسلح شخص کو ہلاک کردیا تھا۔
      پولیس کو وہاں چھاپہ میں اسلامی مملکت کا پرچم، ایک رائفل، دھماکہ خیز مادہ اور پیرس حملہ کے خاص مشتبہ صالح عبدالسلام کے انگلیوں کے نشان ملے تھے ۔ جسے تین روز بعد پکڑلیا گیا تھا۔ دونوں بھائیوں کا چھوٹے موٹے جرائم کا ریکارڈ تو تھا لیکن دہشت گردی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔


      جو تیسرا شخض ہوائی اڈے پر حملے کے بعد سے فرار ہے اس کی شناخت 25 سالہ ناظم لاکروی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس پیر سے ہی اس کو تلاش کررہی تھی۔ ناظم کا ڈی این اے ان گھروں میں ملا تھا جو پچھلے سال پیرس کے حملہ آوروں کے زیر استعمال رہے تھے ۔ وہ ستمبر میں صالح عبدالسلام کے ہمراہ ہنگری بھی گیا تھا۔

      First published: