ہوم » نیوز » عالمی منظر

روہنگیا معاملہ میں سوچی کو بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید

نیپئی دا۔ میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ لئے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو لے کر بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 21, 2017 03:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا معاملہ میں سوچی کو بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید
آنگ سان سوکی: فائل فوٹو

نیپئی دا۔  میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ لئے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو لے کر بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ سو چی نے یہاں ایشیائی-یوروپی ممالک کے سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری گفت و شنید سے الگ رخائن صوبے کے حالات پر بات چیت کی گئی۔


قابل ذکر ہے کہ میانمار کے صوبہ رخائن میں فوج کی کارروائی کے بعد چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلم اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

First published: Nov 21, 2017 03:54 PM IST