உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Australia: آسٹریلیا کے کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص حراست میں، خالی کرایا گیا مین ٹرمنل

    Australia: آسٹریلیا کے کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص حراست میں، خالی کرایا گیا مین ٹرمنل (twitter.com/CanberraAirport )

    Australia: آسٹریلیا کے کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص حراست میں، خالی کرایا گیا مین ٹرمنل (twitter.com/CanberraAirport )

    Australia News: آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ کینبرا ہوائی اڈے پر گولی باری کے واقعہ کے بعد مین ٹرمنل کو خالی کرالیا گیا ہے ۔ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ایک ہتھیار بھی برآمد ہونے کی خبر ہے ۔

    • Share this:
      کینبر: آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ کینبرا ہوائی اڈے پر گولی باری کے واقعہ کے بعد مین ٹرمنل کو خالی کرالیا گیا ہے ۔ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ایک ہتھیار بھی برآمد ہونے کی خبر ہے ۔ پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی دیکھنے کے بعد اس وقت حراست میں لئے گئے شخص کو ہی اس واقعہ کیلئے ذمہ دار مانا جارہا ہے ۔ عوامی تحفظ کو فورا کوئی خطرہ نہیں دیکھا جا رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وینٹی لیٹر سے ہٹائے گئے رائٹر سلمان رشدی، اب بات کرنے کے قابل


      نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق پولیس نے کینبرا ہوائی اڈے پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیقی کی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس نے ہوائی اڈے کے مین ٹرمنل بھون میں گولی باری کے واقعہ کے بعد فوری کارروائی کی ۔ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ۔ پولیس اس واقعہ کیلئے صرف ایک شخص کو ہی ذمہ دار مان رہی ہے اور اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کے بندرگاہ پر اترے گا چین کا جاسوسی جہاز


      فائرنگ کے واقعہ کے بعد کینبرا ایئر پورٹ کے ٹرمنل کو احتیاط کے طور پر خالی کرا لیا گیا ہے ۔ ہوائی اڈے پر اب حالات کنٹرول میں بتائے جارہے ہیں جبکہ پولیس نے عوام سے اس وقت ایئرپورٹ پر نہیں آنے کیلئے کہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جتنی جلد ہوسکے کینبرا ہوائی اڈے سے اڑانوں کو پھر سے شروع کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔

      امید ہے کہ فلائٹ سروسیز آج دوپہر پھر سے شروع ہوجائیں گی ۔ طیاروں کی پروازوں کو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔ کچھ طیارے ابھی بھی مسافروں کے ساتھ رن وے پر کھڑے ہیں ۔ اس واقعہ کے بارے میں جلد ہی پورا بیان جاری کئے جانے کی امید ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: