ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان سے گھر واپس جانے پر آسٹریلیائی شہریوں پر عائد ہوسکتا ہے بڑا جرمانہ ، مل سکتی ہے جیل کی سزا

آسٹریلیائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے شہریوں کے گھر واپسی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ حکومت کے مطابق اگر کسی شخص نے واپسی سے پہلے ہندوستان میں 14 دنوں کا وقت گزارا ہے ، تو اس کی واپسی پر پابندی عائد کردی ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان سے گھر واپس جانے پر آسٹریلیائی شہریوں پر عائد ہوسکتا ہے بڑا جرمانہ ، مل سکتی ہے جیل کی سزا
ہندوستان سے گھر واپس جانے پر آسٹریلیائی شہریوں پر عائد ہوسکتا ہے بڑا جرمانہ ، مل سکتی ہے جیل کی سزا. (File representative image: AP)

آسٹریلیائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے شہریوں کے گھر واپسی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ حکومت کے مطابق اگر کسی شخص نے واپسی سے پہلے ہندوستان میں 14 دنوں کا وقت گزارا ہے ، تو اس کی واپسی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت نے اس کے خلاف مقدمہ چلانے کی بھی وارننگ دی ہے ، جس میں بڑے جرمانہ اور پانچ سال تک کی جیل کا بندوبست ہے ۔


آسٹریلیائی میڈیا کی خبروں کے مطابق سرکار گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان کا سفر کرنے والے لوگوں پر فلائی بیک پابندی لگانے کیلئے بایوسیکورٹی ایکٹ کے تحت ایک قانون لانے جارہی ہے ۔ یہ قانون ہفتہ سے لاگو ہوسکتا ہے ۔


آسٹریلیائی حکومت نے ہندوستان میں کورونا وائرس دھماکہ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان میں ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں حالات بگڑتے جارہے ہیں اور تقریبا چار لاکھ کیسز ہر دن سامنے آرہے ہیں ۔


ہندوستان میں ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسزاور 3498 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،86،452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہو چکی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22،24،548 افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 2،97،540 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

دریں اثنا ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 31،70،228 ہوگئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہوگئی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 01, 2021 12:29 AM IST