اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آسٹریا نے چار روسی سفارتکاروں کونکالا، ملک چھوڑنے کے لیے دیا ایک ہفتہ

    آسٹریا نے چار روسی سفارتکاروں کونکالا، ملک چھوڑنے کے لیے دیا ایک ہفتہ

    آسٹریا نے چار روسی سفارتکاروں کونکالا، ملک چھوڑنے کے لیے دیا ایک ہفتہ

    تقریباً ایک سال پہلے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی یوروپی ملکوں اور روس کے درمیان ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالنے کا دور مسلسل جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Vienna
    • Share this:
      آسٹریا نے اقوام متحدہ ایجنسیوں کی پشت پناہی میں ماسکو مشن میں لگے ویانا واقع چار سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ آسٹریائی وزارت خارجہ نے کہا، روسی سفارتخانے میں دو سفارتکار مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جب کہ دو ویانا میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں شامل تھے۔  ان سفارتکاروں کے کام ہیڈکوارٹر سمجھوتے کے موافق نہیں تھے۔ انہیں آسٹریا چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا تھا۔

      ایک سال سے جاری ہے سفارتکاروں کو نکالنے کا دور

      تقریباً ایک سال پہلے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی یوروپی ملکوں اور روس کے درمیان ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالنے کا دور مسلسل جاری ہے۔ جنگ می یوروپین یونین کے رکن آسٹریا نے فوجی غیرجانبداری کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس نے یوکرین کو امداد دی ہے لیکن فوجی سازوسامان نہیں دئیے ہیں۔

      آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ بدھ کو کیف کا دورہ کیا تھا۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سمیت اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے دفاتر ویانا میں واقع ہیں۔دوسری جانب، 18؍جنوری کوروس کے حملے میں یوکرین کے وزیر داخلہ کی موت کے بعد سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ،  یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اور دو بچوں سمیت سولہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ یوکرین کی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یوکرین کی قومی پولیس کے سربراہ ایہور کلیمینکو نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کا ہیلی کاپٹر کیف کے مشرقی مضافاتی علاقے برووری میں گر کر تباہ ہوا۔ جان گنوانے والوں میں ہیلی کاپٹر میں نو افراد سوار تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      طالبان نے ہندوستانی بجٹ 2023 کا کیا خیرمقدم، کہا-تعلقات بہتر کرنے میں ملے گی مدد

      یہ بھی پڑھیں:

      پولیس کے مطابق وزیر داخلہ ڈینس موناسٹرسکی اور نائب وزیر کریلو ٹیموچینکو کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہوگئی ہے ۔ حکام نے پہلے کہا تھا کہ 10 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر 'کنڈرگارٹن' کے حادثہ کا شکار ہوا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: