ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ میں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں تقریر کر سب کو حیرت زدہ کیا

یوروپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عربی زبان میں خطا ب کرکے نہ صرف حاضرین کو حیرت زدہ کردیا بلکہ جس نے بھی یہ خبر سنی اپنی حیرت کااظہار ضرور کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 01, 2018 01:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقوام متحدہ میں آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں تقریر کر سب کو حیرت زدہ کیا
کوارٹز سے لی گئی تصویر

یوروپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عربی زبان میں خطا ب کرکے نہ صرف حاضرین کو حیرت زدہ کردیا بلکہ جس نے بھی یہ خبر سنی اپنی حیرت کااظہار ضرور کیا۔

عربی زبان میں کیا جانے والا آسٹریا کی وزیر خارجہ کایہ خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے کروڑوں افراد اب تک سن چکے ہیں ۔ آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عربی زبان سیکھی تھی، عربی انتہائی اہم اور خوبصورت زبا ن ہے۔ یہ اہم تہذیب و تمدن کی روشن علامت ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ لبنان میں قیام کے دوران انہیں یہ بات بہت اچھی لگی کہ مشکل حالات کے باوجود وہاں کے لوگ طبعی زندگی گزارتے ہیں، زندگی کا یہی راز ہے۔

First published: Oct 01, 2018 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading