ہوم » نیوز » عالمی منظر

حاملہ خاتون کا سڑک حادثے میں پھٹ گیا پیٹ، باہر نکل آئی زندہ بچی: سامنے آیا ویڈیو

سڑک حادثے میں ایک حاملہ خاتون (Pregnant Woman) کی موت ہو گئی لیکن اس کے پیٹ میں پل رہی بچی کی جان بچ گئی۔ اس حادثے میں خاتون کا پیٹ پھٹا اور بچی پیٹ سے باہر نکل آئی اور کچھ دور جاکر گر گئی۔ اسے فورا اسپتال پہنچایا۔

  • Share this:
حاملہ خاتون کا سڑک حادثے میں  پھٹ گیا پیٹ، باہر نکل آئی زندہ بچی: سامنے آیا ویڈیو
حادثے میں خاتون کا پیٹ پھٹا اور بچی پیٹ سے باہر نکل آئی

کہتے ہیں کہ جس کی موت نہیں آئی اسے کوئی مار نہیں سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ برازیل (Brazil) میں دیکھنے کو ملا جہاں سڑک حادثے میں ایک حاملہ خاتون  (Pregnant Woman) کی موت ہو گئی لیکن اس کے پیٹ میں پل رہی بچی کی جان بچ گئی۔ اس حادثے میں خاتون کا پیٹ پھٹا اور بچی پیٹ سے باہر نکل آئی اور کچھ دور جاکر گر گئی۔ پیرامیڈکس ٹیم نے بچی کو محفوظ نکالا اور اسے فورا اسپتال پہنچایا۔


خبروں کے مطابق برازیل کے ساؤ پاؤلو اور کیوریٹیبا کے درمیان خاتون ٹرک میں سوار ہو کر جا رہی تھی۔ اسی درمیان ٹرک ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور ٹرک پلٹ گیا۔ خاتون کیبن میں بیٹھی تھی۔ حادثے کی وجہ سے وہ ٹرک میں لدی لکڑیوں کے اوپر جا گری۔ خاتون کے حمل کو 39 ہوئے تھے اور اس کا پیٹ پریشر کے چلتے پھٹ گیا۔


پیٹ پھٹنے سے اس کے حمل میں پل رہی بچی کچھ میٹر دور جا گری۔ لکڑیوں کی وجہ سے بچی کی نال کٹ گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جب لکڑیاں ہٹائیں تو اس کے نیچے انہیں خاتون کی لاش ملی۔ وہیں سڑک کنارے بچی کی رونت کی آواز سنی۔ جب وہاں جاکر دیکھا تو نوزائیدہ بچی رو رہی تھی۔




پولیس نے بچی کو فورا اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی دیکھ۔ ریکھ کی جا رہی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور دیگر ملازمین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اتنے بڑے حادثے میں حاملہ خاتون کی موت ہو جانے کے بعد بھی اس بچی بچ گئی۔ حادثے میں بچی بچی کو گیوواننا کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب بھگوان کے ذریعے بچایا گیا ہوتا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 12, 2020 09:43 PM IST