ہوم » نیوز » عالمی منظر

بلقان ممالک نے پناہ گزینوں کے لئے سر حد بند کرنے کی دھمکی دی

لندن۔ پناہ گزینوں کے سلسلے میں جرمنی کے نئے قانون سے ناراض بلقان ممالک بلغاریہ، سربیا اور رومانیہ نے اپنے ملک کی سرحدوں کو تارکین وطن کے لئے بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 25, 2015 03:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بلقان ممالک نے پناہ گزینوں کے لئے سر حد بند کرنے کی دھمکی دی
لندن۔ پناہ گزینوں کے سلسلے میں جرمنی کے نئے قانون سے ناراض بلقان ممالک بلغاریہ، سربیا اور رومانیہ نے اپنے ملک کی سرحدوں کو تارکین وطن کے لئے بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

لندن۔ پناہ گزینوں کے سلسلے میں جرمنی کے نئے قانون سے ناراض بلقان ممالک  بلغاریہ، سربیا اور رومانیہ نے اپنے ملک کی سرحدوں کو تارکین وطن کے لئے بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ رومانیہ کے دارالحکومت صوفیہ میں یہاں کے وزیر اعظم وکٹرپونٹا نے بلغاریہ کے اپنے ہم منصب بوكو بورسوو اور سربیا وزیر اعظم الیگزینڈر وشك کے ساتھ ملاقات کے بعد اس کا اعلان کیا۔


غور طلب ہے کہ پناہ گزینوں کی مسلسل بڑھ رہی تعداد کو روکنے کے لئے جرمنی نے نیا قانون بنایا ہے ۔ یکم نومبر کو اس پر جرمنی کی پارلیمنٹ مہر لگانے والی ہے۔ یورپی ممالک میں جرمنی ہی پناہ گزینوں کا پسندیدہ ٹھکانہ ہے۔ بلقان ممالک کے راستے ہی پناہ گزین جرمنی میں داخل ہوتے ہیں۔ جرمنی نے اگر ان کے لئے اپنے دروازے بند کر دیے تو ان ممالک کے لئے بڑا مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔


اس درمیان پناہ گزینوں کے سلووینیا میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز سے تقریبا 58 ہزار پناہ گزین اس ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ وہیں آسٹریا نے پناہ گزین بحران سے نمٹنے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

First published: Oct 25, 2015 03:23 PM IST