ڈاکٹر کلام پوری دنیا کے لئےمشعل راہ :بان کی مون

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سابق صدر اور میزائل کے نام سے مشہور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو پوری دنیا کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید بتاتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

Aug 01, 2015 12:02 PM IST | Updated on: Aug 01, 2015 12:05 PM IST
ڈاکٹر کلام پوری دنیا کے لئےمشعل راہ :بان کی مون

نیویارک۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سابق صدر اور میزائل  مین کے نام سے مشہور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو پوری دنیا کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید بتاتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مون نے یہاں واقع ہندوستانی سفارت خانے میں تعزیتی نوٹ بک میں تحریر کئے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ’’اقوام متحدہ اس عظیم شخص کے انتقال پر غم کا اظہار کرتا ہے اورعالمی ادارہ ہندوستانیوں کے اس غم میں برابر کا شریک ہے۔‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کے انتقال پر دنیا میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جو انہیں صدر کے طور پر اور اس کے بعد ملے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ان کے کارناموں کا ہی ثمرہ ہے۔ گزشتہ دو دن سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفیر ہندوستانی سفارت خانے میں آ کر تعزیتی نوٹ بک میں اپنے پیغام لکھ کر اور اپنے دستخط کرکے سابق صدر کے انتقال پر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

Loading...

Loading...