اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرے تاکہ دنیا اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ نسلی امتیاز کا خاتمہ ،تعلیم تک ہر کس و ناکس کی رسائی ، بہتر گورننس ، سوشل سروسز اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر کے ہی اس لعنت کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ مسٹر مون نے کہا کہ تشدد و انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر پر حملے کے مترادف ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق پر بھی حملہ ہے جو سب سے زیادہ تشویشناک اور المناک ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔