اقوام متحدہ کی ہندوستان پاکستان سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے کنٹرول لائن پر صبر و تحمل سے کام لینے اور شہریوں کی حفاظت کی اپیل کی ہے

Aug 19, 2015 08:44 PM IST | Updated on: Aug 19, 2015 08:44 PM IST
اقوام متحدہ کی ہندوستان پاکستان سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل

اقوام متحدہ :  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے کنٹرول لائن پر صبر و تحمل سے کام لینے اور شہریوں کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔مسٹر مون نے ایک بیان جاری کر کےکنٹرول لائن پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سکریٹری جنرل کا یہ بیان یسے وقت آیا جب ہندوستان نے کل کہا کہ پاکستانی فوج نے جنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پنچھ ضلع میں تین فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ پیر کی رات کو جموں ضلع میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی شہری زخمی ہو گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مون نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور ان کے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز کے مابین ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

Loading...

Loading...