ہوم » نیوز » عالمی منظر

عراق میں شراب پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کم از کم 10 ملین دینا رکا جرمانہ ، مسیحی رکن پارلیمنٹ کا اعتراض

عراق میں شراب کشید کرنے، بیچنے اور در آمد کرنے پر عراقی پارلیمنٹ نے اچانک ہونے والی ایک رائے شماری میں ارکان کی اکثریت کی حمایت سے مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 23, 2016 02:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں شراب پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کم از کم 10 ملین دینا رکا جرمانہ ، مسیحی رکن پارلیمنٹ کا اعتراض
عراق میں شراب کشید کرنے، بیچنے اور در آمد کرنے پر عراقی پارلیمنٹ نے اچانک ہونے والی ایک رائے شماری میں ارکان کی اکثریت کی حمایت سے مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بغداد: عراق میں شراب کشید کرنے، بیچنے اور در آمد کرنے پر عراقی پارلیمنٹ نے اچانک ہونے والی ایک رائے شماری میں ارکان کی اکثریت کی حمایت سے مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پابندی کے حامیوں کے مطابق یہ منظوری ملکی آئین کے عین مطابق ہے۔

بغداد سے اتوار تئیس اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ کل رات کو کیا۔ آن لائن یہ اطلاع دیتے ہوئے ڈی دبلیو نے امکانات اور اندیشوں کا یوں جائزہ لیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں بااثر مسلم مذہبی سیاسی جماعتوں کے لیے جہاں خوشی کا سبب بنے گا وہیں اقلیتی گروپ ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔ پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ملکی قانون ساز ادارے کا یہ فیصلہ ریاستی آئین سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے کیونکہ عراقی آئین کے تحت کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کی جا سکتی جو اسلامی احکامات سے متصادم ہو۔

پابندی کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظوری دراصل خود عراقی آئین سے متصادم ہے، جو یہ ضمانت دیتا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو اپنے رسم و رواج پر عمل پیرا رہنے کی اجازت ہو گی۔ یہ ناقدین اپنے موقف کی حمایت میں یہ دلیل بھی دیتے ہیں کہ شراب اسلام میں تو منع ہے لیکن دوسرے مذاہب میں نہیں، اس لیے اس پابندی کا اطلاق عراقی غیر مسلم شہریوں پر نہیں ہونا چاہیے۔

عراقی پارلیمان کے مسیحی رکن یونادم کنّا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس متنازعہ قانون سازی کو ملک کی وفاقی عدالت میں چیلنج کریں گے جس کی شق نمبر 14 کے مطابق ملک میں ہر قسم کی شراب کی تیاری، فروخت اور درآمد ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی فرد کو 10 ملین سے لے کر 25 ملین دینار (8000 سے لے کر 20000 امریکی ڈالر) تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔

First published: Oct 23, 2016 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading