ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قتل کی کوشش کے جرم میں 14 دہشت گردوں کو سزائے موت

حرکت الجہاد بنگلہ دیش کے دہشت گردوں نے اکیس جولائی 2000 کو جنوب۔مغرب گوپال گنج کے کوٹلی پاڑا میں ایک میدان کے قریب 76 کلوگرام بم لگا دیا تھا۔ وہاں شیخ حسینہ ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرنے والی تھیں۔

  • Share this:
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قتل کی کوشش کے جرم میں 14 دہشت گردوں کو سزائے موت
PM Sheikh Hasina

بنگلہ دیش Bangladesh کی ایک عدالت نے وزیر اعظم شیخ حسینہ (PM Sheikh Hasina) کے جنوب۔مغرب دو علاقوں میں سال 2000 میں ان کے قتل کی سازش کرنے کے جرم میں 14 دہشت گردوں کو ممگل کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ڈھاکہ کے ریپڈ ہیئرنگ ٹریبونل اول کے جج ابو ظفر محمد قمرالزماں نے فیصلے میں کہا ، " مثال قائم کرنے کیلئے اس فیصلے کو فائرنگ دستہ نافذ کرے گا جب تک کہ قانون کے ذریعے اس پر روک نہ لگائی جائے۔


سنوائی کے دوران جج ابو ظفر محمد قمرالزماں نے کہا کہ دیگر قصورواروں کو بنگلہ دیش قانون کے تحت سزائے موت کے لازمی ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کورٹ کی منظوری ملنے پر موجودہ دستور کے مطابق پھانسی پر لٹکایا جا سکتا ہے۔ یہ سارے قصوروار پابند حرکت الجہاد بنگلہ دیش کے ممبر ہیں۔

باقی پانچ قصوروار فرار ہیں اور ان کی غیر حاضری میں ان پر سماعت ہوئی اور حکومت کے ذڑیعے مقرر وکیلوں نے قانون کے مطابق ان کا بچاؤ کیا۔ جج نے کہا کہ فرار مجرموں کی گرفتاری یا ان کے خودسپردگی کر دینے کے بعد فیصلے کو نافذ کیا جائے۔


حرکت الجہاد بنگلہ دیش کے دہشت گردوں نے اکیس جولائی 2000 کو جنوب۔مغرب گوپال گنج کے کوٹلی پاڑا میں ایک میدان کے قریب 76 کلوگرام بم لگا دیا تھا۔ وہاں شیخ حسینہ ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرنے والی تھیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 25, 2021 11:48 AM IST