ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش نے ہندوستان سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی

بنگلہ دیش میں پولٹری مارکیٹ پر تقریبا 80 فیصد غیر ملکی مرغیوں کا قبضہ ہے۔ انڈا منڈی کا تقریبا 80 فیصد غیر ملکی پولٹری فارموں سے آتا ہے۔ بنگلہ دیش میں پولٹری فارموں کی تعداد 60،000 سے زیادہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2021 11:32 PM IST
  • Share this:
بنگلہ دیش نے ہندوستان سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی
علامتی تصویر

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلنے کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مرغ اور انڈوں سمیت ہر قسم کے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ بنگلہ دیش کے سرحدی اضلاع کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کرکے پولٹری پرندوں کے غیر قانونی داخلے پر پابندی کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت فشریز اور مویشی کے سکریٹری رونق محمود نے کہا ، "یہ احتیاطی تدابیر ہیں ، اگرچہ اب تک ملک کے کسی بھی ضلع میں برڈ فلو کے کوئی واقعات کی اطلاع نہیں ملی ہے۔"


کچھ ہفتوں قبل ہندوستان میں برڈ فلو کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تازہ ترین خبر کے مطابق ہندوستان کی کم از کم 10 ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ برڈ فلو کی وجہ سے ہزاروں مرغ اور مرغیاں بھی ہلاک ہوچکی ہیں۔


رونق محمود نے کہا کہ ان تمام چیزوں کے مدنظر بنگلہ دیش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صورتحال معمول نہیں ہوجاتی بنگلہ دیش میں پولٹری اور پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

الزامات ہیں کہ بطخ ، مرغی ، انڈے ، چوزے اور پرندے ہندوستان سے بنگلہ دیش اسمگل کیے جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر نگرانی بڑھانے کے لئے وزارت داخلہ کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں پولٹری مارکیٹ پر تقریبا 80 فیصد غیر ملکی مرغیوں کا قبضہ ہے۔ انڈا منڈی کا تقریبا 80 فیصد غیر ملکی پولٹری فارموں سے آتا ہے۔ بنگلہ دیش میں پولٹری فارموں کی تعداد 60،000 سے زیادہ ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 15, 2021 11:32 PM IST