உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلہ دیش میں کشتی کے سانحے میں 51 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ، 10 کو بچا لیا گیا

    مزید 26 لاشیں برآمد کی گئی

    مزید 26 لاشیں برآمد کی گئی

    Boat Tragedy: میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحل سے دیکھنے والے درجنوں افراد نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اس وقت موسم پرسکون تھا۔ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں ہزاروں ہندو ہر سال مشہور بوڈیشوری مندر جاتے ہیں۔ اتوار کو درگا پوجا کا آغاز ہوا، جو بنگلہ دیش میں سب سے بڑا ہندو تہوار ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaBangladeshBangladesh
    • Share this:
      Boat Tragedy: بنگلہ دیش میں مذہبی زائرین کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے کے بعد مزید 26 لاشیں برآمد کی گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ جب کہ کم از کم ایک درجن افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشہور مندر کی طرف جانے والی چھوٹی کشتی حد سے زیادہ خواتین اور بچوں سے بھری ہوئی تھی جو اتوار کے روز ایک ندی میں الٹ گئی۔ اس دوران کئی بار چیخوں کی آواز سنائی دی۔

      دور دراز کے شمالی قصبے بوڈا کے قریب پیش آنے والا واقعہ اسی طرح کے سانحات کے سلسلے میں تازہ ترین واقعہ ہے، جس کی وجہ ناقص دیکھ بھال اور زیادہ بھیڑ کو بتایا گیا ہے۔ علاقائی پولیس ki سربراہ سراج الہدیٰ نے بتایا کہ فائر سروس اور بحریہ کے غوطہ خوروں نے دریائے کروٹوا میں 26 لاشیں نکالی ہیں جہاں کشتی ڈوب گئی۔ پولیس کے مطابق اس میں تقریباً 90 افراد سوار تھے، جن میں سے تقریباً 50 زائرین ایک بڑے تہوار کے لیے صدیوں پرانے ہندو مندر جا رہے تھے۔

      کئی افراد ابھی تک لاپتہ

      سراج الہدیٰ نے کہا کہ 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ہم نے رات کو تلاشی مہم ختم کردی۔ ہم کل صبح اپنا سرچ آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے لاپتہ افراد کی تعداد کو کم کر دیا ہے کیونکہ کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایسے رشتہ دار ملے ہیں جو محفوظ مقام پر تیر کر گئے تھے۔ سراج الہدیٰ نے کہا کہ کشتی عپق گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ لاڈا گیا تھا۔

      سراج الہدیٰ نے اے ایف پی کو بتایا کہ صبح کے وقت تیز بارش ہو رہی تھی اور اسی وجہ سے جب شدت شروع ہوئی تو زائرین نے چیخنا شروع کردیا۔ کشتی والے نے وزن کم کرنے کی کوشش میں کچھ لوگوں سے نیچے اترنے کو کہا، لیکن کسی نے بھی اس پر عمل درآمد نہیں اور اس کے نتیجہ میں سمندری سفر کے دوران کشتی کا توازن بگڑ گیا۔

      درجنوں افراد کی چیخ و پکار:

      مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم از کم 10 افراد کو بچا کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی اسٹیشن چینل 24 کے ذریعے نشر ہونے والی موبائل فون فوٹیج میں بھیڑ بھری کشتی کو اچانک پلٹتے ہوئے دکھایا گیا۔ ساحل سے دیکھنے والے درجنوں افراد نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اس وقت موسم پرسکون تھا۔ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں ہزاروں ہندو ہر سال مشہور بوڈیشوری مندر جاتے ہیں۔ اتوار کو درگا پوجا کا آغاز ہوا، جو بنگلہ دیش میں سب سے بڑا ہندو تہوار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      گزشتہ دسمبر میں جنوبی بنگلہ دیش میں ایک بھری تین منزلہ گشتی میں آگ لگنے سے تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈھاکہ میں جون 2020 میں ایک فیری دوسرے جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی تھی جس میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سال 2015 میں کم از کم 78 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دارالحکومت کے مغرب میں ایک دریا میں جہاز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: