ہوم » نیوز » عالمی منظر

روہنگیا کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں: بنگلہ دیش

نیویارک۔ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بہت کم غیر ملکی مالی مدد مل رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2018 04:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا کے لئے غیر ملکی امداد کی زیادہ امید نہیں: بنگلہ دیش
تیکناف میں بنگلہ دیش۔ میانمار سرحد پار کرنے کے بعد روہنگیا پناہ گزیں غذائی اشیا لینے کے لئے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے: فائل فوٹو، رائٹرز۔

نیویارک۔ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بہت کم غیر ملکی مالی مدد مل رہی ہے۔ اب غیر ملکی مالی مدد کی زیادہ امید نہیں بچی ہے تو وہ ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک غیر آباد جزائر میں منتقل کرنے میں لگنے والی زیادہ تر رقم خود ہی برداشت کر رہا ہے۔


بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد شہریار عالم نے اقوام متحدہ کے نیویارک کے دفتر میں رائٹرز کو بتایا کہ بنگلہ دیش خلیج بنگال میں واقع طوفان سے دلدلی ہو چکے جزیرے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے گھر بنانے پر 28 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش غیر ملکی مالی امداد پر انحصار کرنے کی بجائے خود ہی بیشتر اخراجات برداشت کر رہا ہے۔  شہریار نے کہا’’ہم اس کے لئے کوئی مقررہ ہدف کا فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں ایک خطیر رقم کی ضرروت ہے۔ ابھی تک ہم اپنے پیسے سے ہی گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عالمی برادری روہنگیا کے لئے کتنا فنڈز مہیا کرا پائے گی۔


انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوآرڈینیشن شاخ نے الگ سے 95 کروڑ ڈالر کی فوری طور پر مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مین لینڈ سے 30 کلومیٹر دور واقع جزیرے میں تعمیر اتی پروجیکٹ کا ذکر کیا۔

First published: Mar 27, 2018 04:06 PM IST