ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش نے ہندوستانی سرحد پر موبائل نیٹ ورک بند کیا

بنگلہ دیش مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی(بی ٹی آر سی ) نے ہندوستان سے لگے سرحدی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند کئے جانے کا حکم دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2019 05:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش نے ہندوستانی سرحد پر موبائل نیٹ ورک بند کیا
ہند۔ بنگلہ دیش سرحد: فائل فوٹو

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی(بی ٹی آر سی ) نے ہندوستان سے لگے سرحدی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ بی ٹی آر سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

بی ٹی آرسی کے صدر ظہورالحق نے بتایا کہ حکومت کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا جس کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیا گیا۔ حالانکہ یہ حکم عارضی ہے۔ مقامی میڈیا نے ایک موبائل کمپنی کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اتوار کی رات یہ حکم ملنے کے بعد پیر کو ہندوستان کی سرحد سے متصل ایک کلومیٹر کے دائرے میں نیٹ ورک بند کر دئے ہیں۔

چار موبائل آپریٹروں نے تقریباً 2000 ٹرانس ریسیور اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔ افسر کے مطابق، اس سے تقریباً ایک کروڑ موبائل یوزرس متاثر ہوں گے۔

First published: Dec 31, 2019 05:57 PM IST