ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش نے پیر کے روز اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والے بنگلہ دیشی سفارت کار کے پرائیویٹ سکریٹری کے کئی گھنٹہ لاپتہ رہنے کے بعد معاملے کی پوچھ تاچھ کے لئے کل ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 03, 2016 03:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ: فائل فوٹو۔

ڈھاکہ۔  بنگلہ دیش نے پیر کے روز اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والے بنگلہ دیشی سفارت کار کے پرائیویٹ سکریٹری کے کئی گھنٹہ لاپتہ رہنے کے بعد معاملے کی پوچھ تاچھ کے لئے کل ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 1971 کے خانہ جنگی جرائم کے مقدمات کے معاملہ پر ٹکراؤ چل رہا ہے اور اسی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔


بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں بنگلہ دیشی افسر پیر کو لاپتہ ہو گیا تھا حالانکہ وہ کل واپس گھر لوٹ آیا تھا۔ وزارت کے افسر نے بتایا ہے "ہم نے اپنے اہلکار کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پوچھ تاچھ کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہے۔ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کہاں چلاگیا تھا اور اس کے ساتھ کیا ہوا‘‘۔

First published: Feb 03, 2016 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading